تازہ ترین

اولاد پردودھ کا اثر۔۔

انسان کا ایک پہلو بدن پر مشتمل ہے .اس بدنی رشد ونمود کیلے انسان کی ایک ودو نہیں بلکہ فراوان ضروریات ہیں.ان ضروریات میں سے کچھ تو خداوند متعال نے اپنی رحمتِ عامہ اور واسعہ سے مہیا کردی ہیں.جیسے آکسیجن انسان کی جسمانی رشدو نمود کےلے نہایت ضروری ہے.انسان سے نہیں کہاکہ تم آکسیجن کے حصول کے لے کوشش کروبلکہ مفت میں انسان کیلے اسکی فراواں مقدار مہیا کردی ہے.اسی طرح پانی اور خوراک بھی بدنی رشد کےلے بہت ضروری ہیں.جس طرح انسان کو پیدایش کے فوراً بعد غذاچاہیے لیکن یہ غذا دودھ کی شکل میں ہو نی چاہے اور بچے کو اپنی ماں کا دودھ ملنا چاہیے نہ کہ جانوروں کا.تاکہ انسان بنے چونکہ خوراک کا انسان پر اثرہوتا ہے. موجودہ زمانے میں جب بچے پیداہوتے ہیں تو ماہیں انہیں گاے کا دودھ پلاناشروع کردیتی ہیں.ان بچوں کوسنبھالنے اور ان کی تربیت کرنے کیلے خود ان کے پاس وقت نہیں ہوتا لہذاانہیں چاہلڈہاوس میں چھوڑآتی ہیں کیونکہ بچوں کو دودھ پلانے سے ماؤں کی خوبصورتی پر اثرپڑتا ہے اور وہ وقت سے پہلے بوڑھی دکھائی دینے لگتی ہیں .ماں اور گائےکےدودھ میں سےہرایک کی اپنی تاثیرہے.یہی بچہ جب گائےکادودھ پی کر بڑاہوتا ہے تو گائےکے آثاراس میں ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں لہذاجب اس کے سینگ نکل آتے ہیں تویہی سینگ ماں باپ کو مارتاہے .اب ماں باپ مولانا صاحب کے پاس شکوہ لےکرآتے ہیں کہ بچہ نافرمان ہوگیاہے اورقابو میں نہیں آتا ..ظاہرہے کہ جس کی رضائی ماں گائےہواورجس نےگائےکادودھ پیاہواس کے اندر تو گائےکےہی آثار منتقل ہوں گے .ا ب اگر وہ سینگ مارتاہے تویہ اس کاحق ہے.یہ بچہ جب جوان ہوتاہے اور دوسری طرف سے ماں باپ بوڑھے ہوجاتے ہیں تووہ انہیں اولڈایج ہاوس میں جمع کراتاہے .افسوس کا مقام ہےکہ آہستہ آہستہ اولڈایج ہاؤس میں جمع کرانے کا رجحان بڑھتاجارہاہے آخرکیوں یہ نوجوان اپنے ماں باپ کو اولڈایج ہاؤس میں جمع کراتاہے۔کیونکہ اسے پتہ ہے جب میں چھوٹا تھاتویہ مجھے چائلڈہاؤس چھوڑاتے تھے۔انہوں نے مجھے اپنی آغوش میں نہیں پالاتھا.اگریہ مجھے اپنی آغوش میں پالتے اور میری اندر اپنی مہرومحبت ڈالتےتویہی بوڑھے والدین میری آغوش میں ہوتے.اب ادلے کابدلہ والا قانون میدان میں آجاتاہے۔

تحریر:شجاعت علی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*