تازہ ترین

آئندہ انتخابات میں عوامی جماعت پی پی پی ایک دفعہ پھر بر سر اقتدار میں ہوگی ۔ رہنما پیپلزپارٹی

گلگت(چیف رپورٹر)آئندہ انتخابات میں عوامی جماعت پی پی پی ایک دفعہ پھر بر سر اقتدار میں ہوگی ۔سینٹ میں پارٹی کے کامیابی کے بعد بغض زرداری میں کچھ لوگوں کا برا حال ہے مگر اب انکی ایک نہیں چلے گی عوام سمجھ چکے ہیں کہ پی پی پی ہی عوامی جماعت ہے باقی صرف پانامہ اور اقامہ کے پیداوار ہے یہ بات پی پی پی کے رہنماء محمد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا سینٹ میں چیرمین سینٹ اور ڈپٹی چیرمین سینٹ جیالا ایا ہے عنقریب وزیر اعظم اور صدر بھی جیالا ہوگا۔کچھ نام نہاد سیاسی طبقہ بغض زرداری میں اس حد تک جا چکے ہیں کہ ان کو جلن محسوس ہورہی ہیں ۔زرداری دینا کے سب سے بہترین سیاستدانوں میں شمار ہوتا ہے اسی لئے اج سرخرو ہے۔انھوں نے کہا کہ نام نہاد صوبائی حکومت نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں عوام کا جس طرح سے استحصال کیا ہے اس کو عوام کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے میرٹ کے نام پر نوکریاں فروخت کی گئی جبکہ حکومت ٹھیکوں میں پارٹنر شپ کررہی ہیں اور عوام کے ملکیتی زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام پر اٹھایا جارہا ہے اور جی بی کو ائینی سیٹ اپ کا وعدہ کرکے ووٹ لینے والے اج جی بی سے زیادہ کشمیر کے وفادار نظر ارہے ہیں ۔گلگت بلتستان کے باشعور عوام ان تمام حقائق سے اگاہ ہے انے والے الیکشن میں مرد حر امجد ایڈوکیٹ کی سربراہی میں پی پی پی جی بی سے کلین سویپ کرے گی اور مخالفین کی ضمانتیں بھی ضبط ہونے والی ہے۔گلگت بلتستان کو اج تک جو کچھ دیا ہے وہ پی پی پی نے ہی دیا ہے اور جی بی حقوق بھی پی پی پی ہی دے گی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*