تازہ ترین

ضلع شگر کے موضع چھورکاہ میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے زبردست اقدام اُٹھانے کا فیصلہ۔

شگر( نامہ نگار) ڈی ڈی او ہائی سکول چھورکاہ کا انقلابی اقدام ،چھورکاہ میں تعلیمی بہتری کے لئے کمر کس لئے چھورکاہ کے تمام محلات میں سکول سے فارغ ہونے کے بعد ٹیوشن سسٹم متعارف کرادیا ،والدین کا اظہار مسرت ،مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔تفصیلات کے مطابق چھورکاہ شگر میں گرتی ہوئی تعلیمی صورتحال کے پیش نظر ڈی ڈی او ہائی سکول چھورکاہ محمد ناصر نے معیاری تعلیم عام کرنے کا بیڑہ اٹھا لیاہے اور انہوں نے سکول ٹائمنگ کے بعد تمام محلات میں کمیونٹی کے تعاون سے ٹیویشن سسٹم متعارف کرادیا ہے جس کے تحت اولین ٹیویشن سنٹر مموچنمو اور سگلدو میں قائم کردیا ہے ااور آنے والے دنوں میں چھورکاہ کے تمام محلات میں اس سسٹم کو متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ سکول سے دئیے گئے کام اساتذہ کے نگرانی میں مکمل کرسکیں اس دوران آنے والی مشکلات کے خاتمے کے لئے سرکاری اساتذہ کو اپنے اپنے محلوں میں خدمات انجام دینے کی ہدایت کردی ہے اور اساتذہ کی زمہ داری سونپی ہے کہ وہ اپنے اپنے محلوں میں ٹیوشن سینٹر قائم کریں اور بچوں کو سکولوں سے دئیے گئے کام کی نگرانی کریں تاکہ میرا مشن کامیاب ہو اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ڈی او ہائی سکول چھورکاہ محمد ناصر نے کہا کہ چھورکاہ میں تعلیمی صورتحال انتہائی ابتر ہے اس لئے اس صورتحال سے نمٹ کر معیاری تعلیم عام کرنے کا ایک پلان تیار کرلیا ہے اور میری کوشش ہوگی کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکیں اور جو بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں انہیںمعیاری تعلیم میسر ہو انہوں نے کہا کہ سکول سے چھٹی کے بعد بچوں کو سکول سے دئیے گئے ہوم ورک بھی اکثر والدین ناخواندہ ہونے کی وجہ سے مکمل نہیں ہو پاتا اگر ہوم ورک کر بھی لیتے ہیں تو بعض طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے اساتذہ کی نگرانی میںاگر ہوم ورک مکمل کیا جائے تو بچوں کو آسانی ہوگی اس طرح تعلیمی میدان میں انقلاب لاسکتا ہے اسی جذبے کے تحت سکینڈ ٹائم میں چھورکاہ کے تمام محلات میں ٹیویشن سینٹر اساتذہ کی نگرانی میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور والدین نے اس فیصلے کو سراہا ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید ہے کہ والدین کی تعاون سے ہی چھورکاہ میں معیاری تعلیم عام کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*