تازہ ترین

مفت کتابوں کا اجراء صوبائی حکومت گلگت بلتستان کا تعلیم دوستی کا ثبوت ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر۔

شگر(عابدشگری)مفت کتابوں کا اجراء صوبائی حکومت گلگت بلتستان کا تعلیم دوستی کا ثبوت ہے۔وسائل کی کمی کے بائوجود علاقہ شگر میں تعلیمی میداں میں ترقی تیز رفتاری کیساتھ جاری ہے۔اور تعلیمی انقلاب کیلئے پرامید ہے۔اساتذہ اور طلباء دونوں تعلیمی میدان میں بہتری کیلئے محنت کریں۔انشاء اللہ شگر کا شمار گلگت بلتستان نے تعلیمی میدان میں اولین اضلاع میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ویجوکیشن شگر محمد نذیر شگری،ہیڈماسٹر ہائی سکول چھورکا ناصر علی اور دیگرنے ہائی سکول چھورکاہ میں فری کتابوں کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقسیم کتب کے سلسلے میں ہائی سکول چھورکاہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں سکول کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چھورکاہ ناصر علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے مفت کتابوں کی اجراء غریب طلباء و طالبات کو سکولوں تک لانے میں مدد ملیں گے۔ یہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی دوستی کا ثبوت ہے۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ کہ وہ تعلیمی میداں میں اپنے جدوجہد میں اضافی کرتے ہوئے ایک مثالی طالب علم کا کردار ادا کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظمات تعلیمات عامہ شگر حاجی محمد نذیر شگری نے کہا کہ علاقہ شگر تعلیمی میداں میں تیزی سے ترقی کررہا ہے جوکہ خوش آئندہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے اس قوم پر بڑا احسان کیا ہے۔روایت سے ہٹ کر دوسالوں سے سرکاری سکولوں میں فری کتابیں فراہم کیا۔یہ کتابیں قوم کی امانت ہے اسے اگلے نسل اور آئندہ سال کے طلباء تک محفوظ طریقے سے پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔لہذا ان کتابوں کی مطالعہ کیساتھ ان کی حفاظت بھی رکیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی سکول چھورکاہ ایک مثالی درس گاہ ہے اس کی ماحول اور صاف ستھر ماحول اور اساتذہ کی کارکردگی بہترین ہے۔یہ کارکردگی آئندہ بھی جاری رکھیں۔انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلباء مین انعامات اور سکول کے بچوں میں بیج اور پراگرس کارڈ تقسیم کئے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*