تازہ ترین

ستر سالوں کا کام دو سالوں میں مکمل۔ وزیر اعلی کا استور پریس کلب کے عہداران سے ملاقات میں انکشاف۔

گلگت(سبخان سہیل)گلگت بلتستان میں ہمارے دور حکومت میں جتنا ترقیاتی کام ہوا ہے اتنا کام گزاشتہ 70سالوں میں نہیں ہوا ہے۔استور ویلی روڈ گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کے لیے ایک مثال بن جائے گا ۔پریس کلب استور کے صدر سبخان سہیل اور فنانس سیکرٹری عبدالوہاب کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے کی جانے والی ملاقات میں خصوصی گفتگو۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ان دوسالوں میں جتنا کام ہوا ہے اتنا کام گلگت بلتستان میں گزاشتہ ستر سالوں میں نہیں ہوا ہے ۔استور ویلی روڈ ایک ایسی کمپنی کو دیا ہے جو پاکستان لیول کے بڑے پروجیکٹس پر کام کرتی ہے اس کمپنی کے لیے یہ گلگت بلتستان کے اندر پہلا کام دیا ہے اس کمپنی کو استور ویلی روڈ پر جس تیزی سے کام ہو رہا ہے اس کے مطابق وقت سے قبل یہ روڈ مکمل ہوگا اسی سال استور راما روڈ جو کی 22 کروڈ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جایے گا۔استور میں ہماری حکومت آنے سے قبل دو آرسی سی بریج تھے اس وقت چار بریج ار سی سی بنایے گیے ہیں 2020 تک استور میں کوئی ایسا گاوں نہیں ہوگا جہاں پر سو گھرانے ہو وہاں آر سی سی پل نہ ہو۔ہماری حکومت نے لوگوں سے جو وعدے کیے تھے ان دو سالوں میں 80%مکمل کرچکے ہیں استور ہیڈ کواٹر کے اندر کا روڈ اس سال سیزان آف ہونے کے باعث مکمل نہیں ہوسکا ہے اب اسی سال سیزان میں استور کے ہیڈ کواٹر کے روڈ بھی مکمل ہونگے۔گلگت بلتستان میں صحافیوں کے لیے حج پالیسی میں صحافیوں کو باقاعدہ شال کیا گیا ہے سرکاری ملازمین اور صحافیوں کو بھی بہت جلد ہیلتھ انشورنس پالیسی کے اندر لایا جایے گا۔صحافت جیسے مقدس شبے کو بد نام کرنے والے لوگوں کو اس عظیم شبے سے پاک کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ تمام صحافتی تنظیم کو بھی اپنے بایلاث پر عمل کرتے ہوے اقدامات کرنے ہونگے ۔اس موقعے پر انھوں نے مزید کہا کہ استور پریس کلب کی زمین اور بلڈنگ اسی سال کی اے ڈی پی میں شامل کرکے فوری بلڈنگ تعمیر کی جایے گی ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ استور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی حلف بردی کےلیے اپریل کے پہلے ہفتے استور جاوں گا اور اسی دوران پورے ضلعے کا تفصلی دورہ بھی کروں گا۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*