تازہ ترین

گلگت بلتستان، نابینا افراد، سرکاری ملازمتوں اور دیگر بنیادی انسانی حقوق سے محروم. احتجاج کرنے کا اعلان

گلگت ( نامہ نگار) نابینا افراد کو سرکاری ملازمتوں کی عدم فراہمی اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلائنڈ ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام کل مورخہ 24 اگست بروز جمعرات کو صبح دس بجے گلگت پریس کلب سے جی بی قانون ساز اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جاۓ گی جس میں گگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نابینا افراد اور ان کے بچے شریک ہونگے ۔قانون ساز اسمبلی کے باہر پہنچ کر ریلی کے شرکاء مطالبات کے حصول تک تا دم مرگ بھوک ہڑتال کا آغاز کرینگے ۔معاشرے کے اس حساس اور کمزور طبقے کے ساتھ اظہار یک جہتی معاشرے کے ہر ذمہ دار اور ذی شعور فرد کا اخلاقی فریضہ بنتا ہے۔گلگت بلتستان کی سول سوسائٹی ،انسانی حقوق کے کارکنوں ،سیاسی ورکروں، وکلاء اور طلبہ وطالبات سے شرکت کی اپیل ہے۔

About Himayat Khayal

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*