تازہ ترین

سکردو سرمیک اے کلاس سرکاری ڈسپنری این جی او کےحوالہ، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سکردو کا احتجاج۔

سکردو(نامہ نگار) سکردو پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سکردو کا ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی محمد الیاس نے کہا کہ سرمیک اے کلاس ڈسپنسری کو این جی او کے حوالے کرنا صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کا انتہائی احمقانہ فیصلہ ہے اور ہماری تنظیم اس فیصلے کی ہم شدید مخالفت کرتے ہیں انہوں کہا کہ یہ کہاں کا قانون ہے سرکاری اداروں کو این جی او کے حوالے کرنا اگر محکمہ صحت اپنے ڈسپنسریوں کو اس طرح این جی او کے حوالے کرتے جائینگے تو ایک دن محکمے کے پاس کچھ نہیں رہے گا انہوں کہا صوبائی حکومت فوری طور پر جاری کیے گئے فیصلے کو منسوخ کیا جائے ورنہ پورے بلتستان میں قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے اور شدید احتجاجی مظاہرے کئے جائیںگے اجلاس میں تنظیم ہذا کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا گیا۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*