تازہ ترین

آرمی چیف نے پارلیمنٹ سے 2 قوانیں میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انگریزی جریدے ڈیلی ٹائمز میں امتیازگل نے لکھا کہ صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ گورننس کو درست کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو پولیس ایکٹ 1861ءاور اٹھارہویں ترمیم پر نظرثانی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جیسے جیسے سوسائٹی پنپتی ہے اور نئے نئے چیلنجز سامنے آتے ہیں تو قرآن پاک کے سوا اس دنیا میں سب چیزوں میں تبدیلی کی جاسکتی ہے ۔ نواز شریف کی نااہلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاہے کہ ملکی سلامتی کسی انفرادی شخص کے مفادات سے بالاتر ہے ، ہرشخص کو ایمانداری کیساتھ اپناکام کرنا چاہیے ۔اس دوران جنرل باجوہ نے نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات پر عمل درآمد سے متعلق بھی تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سمیت کئی سویلین اداروں کی ناقص کارکردگی کا بھی شکوہ کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*