تازہ ترین

نواز شریف نے ہر حال میں ڈٹ جانے کا واضح اعلان کردیا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سےخطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے 4سال کی قلیل مدت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،شاہد خاقان کہتےہیں اتنے منصوبے لگادیئے کہ وہ افتتاح کر کر کے تھک گئے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے 10سال میں جو پنجاب میں کام کئے ، ملک کی 70 سالہ تاریخ میں کسی نے نہیں کیا،کہاں 20 ، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور کہاں آج سکھ سے آپ اپنی زندگی گزاررہے ہیں ،اگر کہیں کام اورترقی ہورہی ہے تو اسے صدق دل سے تسلیم کریں۔نواز شریف نے کہا کہ اگلے دو تین ماہ میں لاہور سے کراچی موٹروے مکمل ہوجائے گی،کراچی لاہور موٹروے کا افتتاح بھی شاہد خاقان عباسی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا ہے اس کےبعد میرا کسی جگہ پر جاکر افتتاح کرنے کو دل نہیں چاہتا،یہ صورتحال ہمارے لئے پیدا کردی گئی۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*