اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی ۔ جسٹس مشیر عالم نے فرد جرم پڑھ کر سنائی جس کے متن کے مطابق دانیال عزیز اپنے بیانات سے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ، دانیال عزیز نے عدالت کی تضحیک کی ۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔
