تازہ ترین

مسلم لیگ نون کی ایک اور شکست،سینیٹ کا سلطان متحدہ اپوزیشن منتخب ہوگئے۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے انتخابات کے نتائج سامنے آگئے، جس میں صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوگئے۔ سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے راجہ ظفر الحق چیئرمین، عثمان کاکڑ ڈپٹی چیئرمین، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ ووٹنگ کے بعد اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی 57ووٹوں کے ساتھ چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے جبکہ نواز لیگ کے راجہ ظفر الحق کو 46ووٹ ملے ۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے مقرر کردہ پریزائیڈنگ افسر سردار یعقوب ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، جس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اراکین نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ووٹنگ شروع ہوئی تو سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*