تازہ ترین

وزیر اعلی گلگت بلتستان کا خواب چکنا چور، سرکاری اشتہارات پرتصاویرکے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایکشن لے لیا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت میں حکم دیا ہے کہ بے نظیر بھٹو اور بلاول کی تصاویر اشتہارات میں نہیں آنی چاہئیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے سرکاری اشتہار کے 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چیک جمع کرانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بے نظیر بھٹو، وزیراعلی سندھ اور بلاول بھٹو کی تصاویر بھی سرکاری اشتہارات میں نہیں آنی چاہئیں، سیاسی تصویر والے اشتہار بند ہوں گے۔ کوشش کریں گے 1970 کے بعد اس مرتبہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں، الیکشن میں بیوروکریسی کو بدل دیں گے اور دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کردیں گے، بیوروکریسی کے سر پر سارے کام ہوتے ہیں،اشتہارات کی مہم پر لگنے والا پیسہ عوام کا ہے، ہمیں اشتہارات سے کوئی غرض نہیں، عوام کے پیسے کو ضائع ہونے سے روکناہے، ذاتی تشہیر نہیں ہونی چاہئے، اشتہارات کے حوالے سے گائیڈ لائن تیار ہیں، باقی دیکھ لیں گے کہ ذاتی تشہیر کی ریکوری کس سے کرنی ہے، اے پی این ایس اور پی بی اے کے وکلا بھی اپنی تجاویز دے دیں، اخبار کے اشتہار کو بند نہیں کر رہے، اخبارات کی اشتہارات کی ایک کیٹگری کو بند کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر کتنے اشتہارات دیئے، کن اشتہارات پر عمران خان اور پرویز خٹک کی تصاویر ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اب تک 1ارب 63 کروڑ کے اشتہارات دیئے گئے، گزشتہ تین ماہ میں 20کروڑ 47لاکھ کے اشتہار دیئے گئے۔ چیف جسٹس نے خیبرپختون خوا حکومت سے ایک سال کے اشتہارات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اشتہار لیکر آئیں جن پر عمران خان اور پرویز خٹک کی تصاویر شائع ہوئیں۔ اشتہارات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے بینک اکائونٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران شاہد مسعود کا جواب مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ معافی کا وقت گزر گیا، شاہد مسعود کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔

یاد رہے حال ہی میں وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اُنکی حکومت کے کارکردگی کی میڈیا تشہیر کیلئے تین بڑی کمپینوں کا نام شارٹ لسٹ کیا ہے جو پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا میں حفیظ الرحمن حکومت کی تشہیر کریں گے۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*