تازہ ترین

وزیر برقیات کے حلقے میں واپڈا پاور ہاوس ٹو کا ایک ٹربائن کئی ماہ سے خراب،عوام مسلسل لوڈشیڈنگ سے پریشان حال۔

سکردو(نامہ نگار) سکردو واپڈا پاور ہاوس ٹو کا ایک ٹربائن گزشتہ دو مہینوں سے خراب ہے جس کی وجہ سے سکردو میں شدید لوڈشیڈنگ ہونے کی وجہ عوام کی زندگی اجیرن بنا ہوا ہے واپڈا حکام اور محکمہ برقیات کے میکینیکل سٹاف ٹربائن کو ٹھیک کرانے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے اور ناکامی کے بعد میکینیکل سٹاف کی ناکامی کے بعد ٹربائن کو ٹھیک کرنے کیلئے اب اقدامات کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ سکردو میں واپڈا پاور ہاوس ٹو کی ٹربائن میں فنی خرابی پیدا ہونے کے سکردو میں ساڑھے تین میگاواٹ شارٹ فال ہے لیکن صوبائی وزیر برقیات حاجی اکبر تابان اپنے حلقے کے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالنے کیلئے کوئی اقدامات نہ اٹھانا انتہائی لمحہ فکریہ ہے۔ عوامی حلقوں کا اکبرتابان کے اس روئے کو دیکھ کر سخت نالاں نظر آتا ہے جو کہ آنے والے الیکشن میں اُن کیلئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*