تازہ ترین

موبائل سروس سے محروم ضلع کھرمنگ موضع کمنگو کے عوام کو SCOM کے وعدے کا انتظار۔

کھرمنگ(پ،ر) ضلع کھرمنگ طولتی کے مقام پر چند ماہ قبل SCOM ٹاور تنصیب کیا اور اُسی وقت ادارے کی جانب سے کمنگو کیلئے بھی ایس سی او موبائل سروس فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال وفا نہیں ہوسکا۔ اس وقت جو ٹاور طولتی کے مقام پر لگایا ہے اس کچھ سگنل کمنگو کے میں صرف کچھ کچھ جگہوں پہ آرہا ہے جس سے عوام میں بے چینی بڑھ رہا ہے۔ موضع کمنگو چار سو کے لگ بھگ گھرانوں پر مشتمل ہیں اور عوام نے ایس کام کے ذمہ داران کی جانب سے وعدہ کی بنیاد پر کئی ہزار سم خرید لئے لیکن تاحال سروس سے محروم ہیں۔ عوامی حلقوں نے ایس کام کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام نے کئے ہوئے وعدے پر فوری عمل درآمد کریں اور کمنگو کیلئے ایس کام موبائل سروس شروع کریں۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*