تازہ ترین

گلگت بلتستان میں ایک انچ بھی خالصہ سرکار نہیں ہے ، ایم ڈبلیوایم شگر کا اعلان۔

شگر( پ ر) مجلس وحدت المسلمین شگر کے جنرل سیکرٹری محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک انچ بھی خالصہ سرکار نہیں ہے اس معاملے میں ہم فخر ملت آغا علی رضوی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے کے بجائے ان کے حقوق غصب کرنے پر تل گئی ہے تاہم بلتستان کے عوام بیدار ہوچکے ہیں اور وہ اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ آغا علی رضوی اس وقت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم سب آغا علی رضوی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جہاں کہیں بھی ضرورت پڑی تو ہم جانے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں بصورت دیگر ضرورت پڑنے پر عوام کو ایک بار پھر میدان میں لاکر اپنا طاقت دکھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلتستان میں جتنی بھی زمینیں موجود ہیں یہ سب کے سب عوام کی ملکتی رقبہ ہے اور ایک انچ بھی خالصہ سرکار نہیں لہذا حکومت امن امان سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*