تازہ ترین

آئینی حقوق کے نام پر گلگت بلتستان کسی حکومت کو لیز پر دینے کی تیاری ہورہی ہے،اسلامی تحریک کے اہم رہنما کا انکشاف۔

کھرمنگ( نامہ نگار) اسلامی تحریک ضلع کھرمنگ کے رہنما سید اکبر شاہ رضوی نے کہا ہے کہ آئینی حقوق کے نام پر گلگت بلتستان کو کسی حکومت کو لیز پر دینے کی تیاری ہورہی ہے ،آئینی حقوق گلگت بلتستان کے عوام کا بنیادی حق ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی قسم کا سیٹ اپ ہمیں قبول نہیں اور حکومت گلگت بلتستان کے عوامی نمائندوں اور عوام کو اعتماد میں لیکر ہی سیٹ اپ تیار کیا جائے تو گلگت بلتستان کے عوام کو قبول ہوگا ۔چھورکاہ شگر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت اسلام کے خلاف سازش تیار کی جارہی ہے اور ثقافت کے نام پر عریانیت عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اغیار سازشوں میں کامیاب ہوسکیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو ملک کا آئینی صوبہ بناکر حقوق دینے میں مخلص نہیں تاہم خالصہ سرکار کے نام پر عوامی ملکیتی اراضی پر قبضے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جسے ہم سب نے متحد ہو کر ناکام بنانا ہے انہوں نے کہا کہ چلاس اور دیگر جگہوں پر زمینوں کا معاوضہ دیا جارہا ہے لیکن بلتستان میں خالصہ سرکار کے نام پر عوام کے حقوق پامال کرنے کے لئے زمینیں چھینے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ جب دینے کی باری آتی تو گلگت بلتستان متنازعہ ہوجاتا ہے لیکن لینے کا موقع آتا ہے تو سب سے پہلے گلگت بلتستان کو ٹارگیٹ کیا جاتا ہے سید اکبر شاہ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہماری معدنیات ہم سے پوچھے بغیر لیز پر دیا جاتا ہے انہوں کہا کہ ایک بار پھر آئینی حقوق کے نام پر گلگت بلتستان کے ساتھ دھوکہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے اس کے لئے ہمیں آپس کی تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر خطے کے حقوق کی جنگ لڑنی ہوگی اگر ہم نے اتحاد کا مظاہرہ نہیں کیا اور ہماری زمینوں پر سرکار نے قبضہ کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرئے گی

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*