تازہ ترین

ضلع شگر سے مسلم لیگ نون کیلئے بڑی خوشخبری۔

شگر(نامہ نگار)سابق ممبر یونین کونسل مرہ پی و سرکردگان کوتھنگ بالا ،رگومپہ شگر عبداللہ،سابق فورمین روزی علی،ایکس حوالدار شکور علی درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار طاہر شگری کی بھرپور حمایت کرینگے۔ انہوں نے اس بات کااعلان صدر مسلم لیگ (ن) شگر طاہر شگری کو کوتھنگ بالا میں دی گئی دعوت کے موقع پر کیا۔مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری جب عمائدین کوتھنگ کی دعوت پر کوتھنگ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمائدین مرہ پی نے کہا کہ سابق روایتی سیاستدانوں نے شگر کی عوام کو دھوکہ دہی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ان کی جانب سے آئے ورز حوصلہ شکنی کے باعث کسی نئے چہرے تلاش میں تھے۔ طاہر شگری میں وہ سب خصوصیات موجود ہے جوکہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرسکتا ہے۔طاہر شگری ہی شگر کا حقیقی لیڈر ہے۔ہم ان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ان کیساتھ بھرپور تعائون کرینگے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*