تازہ ترین

کیڈٹ کالج سکردو درسگاہ کم ، ٹارچر سیل زیادہ لگتا ھے.

سکردو ( پ ر) گلگت بلتستان کا مشہور ومعروف درسگاہ کیڈٹ کالج سکردو جو کوالٹی ایجوکیشن اور قواعد وضوابط کے لحاظ سے ایک منفرد مقام رکھ تا ہے۔اس درسگاہ میں کچھ عرصہ قبل مہدی آباد سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن بچے کو ایک سینئرز طالبعلم نےشدید تشدد کا نشانہ بنایا ، اس معاملے پر سول سوسائٹی، طلبہ تنظیمیں اور بلخصوص بلتستان کے عوام نے سوشل میڈیا پر اور احتجاج کر کے کالج انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا بالآخر وہ معاملہ تھم گیا۔آج اسی کالج کے کلاس نہم کا ایک اور کمسن طالبعلم)محمد سلیم ( جس کا تعلق قمراہ سکردو سے ہےکو ماہانہ امتحان میں نقل کرنے پر ایک استاد) جس کا نام سر عبداللہ( نے سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے علاج کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو لایا گیا ہے ۔پاکستان کے اس اعلی ادارے میں تشدد کے واقعات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں.

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*