تازہ ترین

پیپلزپارٹی بلتستان کااجلاس، خالصہ سرکار کے نام پر حکومتی منفی ہتھکنڈوں پر شدید تشویش کا اظہار۔

سکردو(پ۔ر) پیپلز پارٹی بلتستان کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس جس میں پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے صدر چیئرمین ابراہیم ،ضلع سکردو کے صدر شیخ نثار سرباز اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں خالصہ سرکار کے نام پر حکومتی منفی ہتھکنڈوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کچھ علاقوں کے عوام کے مابین زمینوں کے حوالے سے جو تنازعات ہیں ان میں پیپلز پارٹی کسی فریق کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتی یہ ان علاقوں کے عوام آپس میں مل بیٹھ کر حقائق کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔تاہم پیپلز پارٹی ہر اس موقع پر عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی جب حکومت عوامی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کرے گی ایسی صورت میں پیپلز پارٹی عوامی حقوق کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔تحریک حق ملکیت بنیادی طور پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا ایجنڈا ہے گلگت اور سکردو کے گزشتہ سال کے جلسے اسی سلسلے کا آغاز تھے۔بلتستان ریجن میں حکومت کی جانب سے عوام کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف بہت جلد لائحہ عمل طے کر کے بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ہم کسی صورت عوامی حقوق کو سلب نہیں ہونے دینگے اور عوامی مسائل کے حل اور حکومتی زیادتیوں کے خلاف فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔پیپلز پارٹی روز اول سے ہی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی مفادات کا دفاع کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے پہلے دن سے ہی عوام کو تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ہے نواز لیگ کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔اراکین اسمبلی عوام کو تنہا چھوڑ کر ذاتی مفادات کے حصول کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔تاہم پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*