تازہ ترین

دوسرے اضلاع میں پابندیوں کی وجہ سے غیر معیاری غذائی اشیاء خوردنوش ضلع کھرمنگ میں سپلائی کرنے کا انکشاف۔

کھرمنگ( ٹی این این) ضلع کھرمنگ جہاں انتطامی حوالے سے مسائلستان بنا ہوا ہے وہیں سرکاری سطح پر نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں جعلی مشروبات اور غیر معیاری غذائی اشیاء کی فروخت پر کوئی کنٹرول کرنے والا نہیں۔ دوسرے اضلاع میں مسلسل چھاپوں کی وجہ سے تمام قسم کے غیر معیاری اشیاء کو کھرمنگ کی طرف سپلائی کیا جارہا ہے لیکن انتطامیہ اس حوالے سے بلکل ہی بے خبر نظر آتا ہے۔ ضلع بھر میں روزہ مرہ میں استعمال ہونے والے کوکینگ گھی،مصالحہ جات،بسکٹس،بچوں کے کھانے کی اشیاء،چائے پاوڈر دودھ شامل ہیں، بلا خوف خطرکے دوکانوں پر فروخت کیا جارہا ہےلیکن انتظامیہ اس حوالے سے بلکل ہی لاعلم نظر آرہا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لیں اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کھرمنگ میں عوامی مفاد اور حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دوکانوں میں فروخت ہونے والےغیر معیاری گمنام کمپینوں کے مشروبات اور جعلی کمپنیوں کے نام پر بکنے والے تیل، چائے ،گھی صابن ،شیپو ، بسکٹ ، دودھ پاوڈراور دیگر اشیاء کی فروخت پرمکمل پرپابندی لگا کر فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کر یں۔

  •  
  • 12
  •  
  •  
  •  
  •  
    12
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*