تازہ ترین

سی پیک میں حقوق گلگت بلتستان،ملک کے اہم سیاسی شخصیت نے وزیر عظم کا دورہ جی بی کے حوالے سے سوال اُٹھا لیا۔

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) سنیئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر داخلہ سنیٹر رحمان ملک نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ گلگت بلتستان کے حوالے سے اہم سوال اُٹھا لیا۔ اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے سنیئر صحافی سے بات کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ اس وقت سی پیک کے پانچ اہم پروجیکٹ شروع ہوچُکے ہیں اور جو منافع آئے گا کیا اُس آمدنی کا ذیادہ تر حصہ گلگت بلتستان کو دیا جائے جائے گا؟ کیونکہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اور دیگر صوبوں کے نسبت اس خطے کا ذیادہ حق بنتا ہے۔ اُنہوں نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ وزیر اعظم ایسا کچھ اعلان کرنے والا ہے لہذا کچھ سطحی قسم کے اعلان سے گلگت بلتستان کے مسائل حل نہیں ہونگے۔ اُنہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم گلگت بلتستان کے عام شہریوں کے زندگی میں بہتری لانے کیلئے کیا اعلان کریں گے؟ کیا گلگت بلتستان میں صحت تعلیم اور معاشی استحکام کیلئے کوئی جامع حکمت عملی تیار کیا جارہا ہے؟ اُنہون نے مزید کہا کہ کیا وزیر اعظم اس پوزیشن میں ہونگے کے وہ گلگت بلتستان کے لوگ جو سردیوں میں 6 ماہ محصور ہوکر رہ جاتے ہیں اُنہیں اس مسائل سے نکالنے کیلئے کوءی اقدامات کریں اس خطے کیلئے بڑے آئرپورٹ کا اعلان کریں یہاں روزگار کے ذیادہ سے ذیادہ مواقع پیدا کریں تاکہ یہاں کے عوام کی زندگیوں میں بہتری آسکے۔ ورنہ خالی تقریر اور اعلانات سے گلگت بلتستان کے عوام کا مسلہ حل نہیں ہوسکتا۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*