تازہ ترین

محکمہ صحت شگر کی جانب سے منائی گئی ماں اور بچے کا ہفتہ اختتام پذیر ہوگئے۔

شگر(عابدشگری)محکمہ صحت شگر کی جانب سے منائی گئی ماں اور بچے کا ہفتہ اختتام پذیر ہوگئے۔اس ہفتے کا آغازیکم مارچ کو رورل ہیلتھ سنٹر شگر سے واک سے شروع ہوا تھا۔جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے محلہ محلہ جاکر مائوں کو صحت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دئے۔اس دوران انہوں نے مختلف سکولوں میں جاکر بچیوں کو بھی صحت اور پانچ خطرناک بیماریوں سے بچائو کے ٹیکوں اور دیگر بیماریوں نے حوالے سے آگاہی سیشن کرائی۔ڈی ایچ اور شگر نے ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو بھ خاطر میں نہ لاتے ہوئے دور دراز محلوں میں ہیلتھ ہائوسز میں مائوں کیساتھ سیشن کا سلسلہ جاری رکھا۔انہوں نے خواتین پر زوردیا کہ اپنے اور اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے اور تاحیات خطرناک بیماریوں سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائے۔ جبکہ اپنی صحت اور صفائی کا مکمل خیال رکھیں۔ محکمہ صحت شگر صحت کے سلسلے میں کسی قسم کی تعائون کیلئے ہروقت تیار ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*