تازہ ترین

سرفہ رنگا کے تنازعے پر عمائدین شگر نے اہم انکشاف کردیا۔

شگر(پ ر) چراہ گاہ کوڑوس تھنگ موضع سرفہ رنگا یونین کونسل مرہ پی اہالیان الڈنگ چھومک اور دیگر مواضعات کا مشترکہ چراہ گاہ ہے ۔جس پر اہالیان چھومک نے یک طرفہ طور پر نا جائز قبضہ کیا ہوا ہے اور دن بدن مزید تجاوزات کر رہا ہے۔ان خیالات کا ظہارسابق ممبر ضلع کونسل شگر حاجی وزیر فداعلی،وزیر اعجاز علی،مہدی علی ایڈوکیٹ اور دیگر عمائدین شگر نے اپنے مشترکہ بیان میںکیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوںعوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران جس کی قیادت آغا سید علی رضوی ، شہزاد آغا ، اور ایکشن کمیٹی سکردو کے اراکین اور عمائدین چھو مک سکردو نے شگر تشریف لاکر شگر خاص کے علما ء و عمائدین جناب شیخ فدا حسین عابدی ، شیخ زکاوت علی، وزیر فدا علی سابقہ ممبر ضلع کونسل شگر، حاجی غلام مہدی سابقہ چئیرمین یونین کونسل مرہ پی اور سرکردگان مرہ پی وزیر اعجاز علی ، نیاز علی، حاجی علی، ایڈوکیٹ مہدی علی کیساتھ ایک میٹنگ کی جس میں چراہ گاہ کو ڑوس تھنگ اور خالصہ سرکار پر بات چیت کی۔ جس میں شگر کے علما ء و عمائدین نے سکردو سے تشریف لائے ہوئے ایکشن کمیٹی اور اہالیان چھومک پر یہ بات واضح کی کہ چراہ گاہ کوڑوس تھنگ موضع سرفہ رنگا یونین کونسل مرہ پی اہالیان الڈنگ چھومک اور دیگر مواضعات کا مشترکہ چراہ گاہ ہے ۔جس پر اہالیان چھومک نے یک طرفہ طور پر نا جائز قبضہ کیا ہوا ہے اور دن بدن مزید تجاوزات کر رہا ہے۔ہم ان تجاوزات کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں اور ایکشن کمیٹی سے گزارش کرتے ہیں کہ اہالیان چھومک دیگر مواضعات کی حق کو تسلیم کرنے کیلئے تیا ر نہیں ہیں لہٰذا آپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ ہمارے حقوق کے تحفظ کیلئے بھی کردار ادا کریںاور اہالیان چھومک کے ناجائز قبضے کی ایکشن کمیٹی سکردو حمایت نہ کرے بلکہ انہیں ہمارے حق کو تسلیم کرنے پر راضی کریں ورنہ اہالیان چھومک کیساتھ باقی مواضعات کا تصادم کا خطرہ ہے اور ہم ہر صورت میں بذریعہ سرکار اس کی تحفظ کی کوشش کریں گے ۔اگر حکومت بھی ہمارے حقوق کی تحفظ میں ناکام رہے تو باقی مواضعات بھی کوڑوس تھنگ پر قبضہ کریں گے۔جس سے ان مواضعات کے درمیان شدید تصادم کا خطرہ ہے ۔

  •  
  • 74
  •  
  •  
  •  
  •  
    74
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*