تازہ ترین

وزیر اعظم کی گلگت بلتستان آمد سے پہلے ہی اہم مذہبی جماعت نے بڑا مطالبہ پیش کردیا۔

گلگت (پ،ر) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورہ گلگت کے موقع پر خالصہ سرکار کے نام پر ہونے والی زیادتی کو ختم کرنے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیکیج کے نام پر جی بی کی حیثیت کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کو عوام مسترد کردیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کا مجوزہ دورہ گلگت ماضی کے وزراء اعظم کی طرح سیر سپاٹے کی نذر نہ ہو بلکہ اس دورے کے ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں۔ خالصہ سرکار کالا قانون ہے، جس سے گلگت بلتستان کا ہر فرد متاثر ہے اور عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ اس کالے قانون کو ختم کیا جائے اور آزاد کشمیر کی طرح جی بی میں بھی سٹیٹ سبجیکٹ رولز نافذ العمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں جبری قبضے سے جی بی کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور یہ حساس مسئلہ نقص امن کا باعث بنتا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان اپنے دورے کے موقع پر سبجیکٹ رولز کو بحال کرکے خطے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کرے اور یہاں کی زمینوں کو عوامی ملکیت قرار دیکر علاقے کے عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کو دور کرے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*