تازہ ترین

گلگت بلتستان کے اخبارات کی عید ہوگئی، حکومت نے خزانہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) عوامی میں گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور عدم اعتماد جیسے تحریکوں میں عوام سے ہمدردی حاصل کرنے اور عوامی حقوق کے حوالے سے حکومتی اراکین کی جانب سے مسلسل سوشل میڈیا پر عوام دشمن محرکات سے پریشان حفیظ الرحمن حکومت نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نےگلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور قیام امن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور اصلاحات کو موثر انداز میں قومی و علاقائی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے عوام تک پہنچانے کیلئے میڈیا مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ محکمہ اطلاعات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے خطے میں قیام امن کیلئے حفیظ حکومت کے اہم اقدامات اور خطے کی تعمیر ترقی کیلئے منظور کرائے گئے جامع منصوبہ جات کے حوالے سے عوام کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے موثر انداز میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے میڈیا مہم چلانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہے جس کے تحتحکومتی کارکردگی کو اشتہارات کی شکل میں علاقائی و قومی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں مشتہر کرے گی۔حکومت نے اس ضمن میں تین ایڈوٹائزنگ کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کردیا ہے جو نہ صرف اشتہارات تیار کریں گے بلکہ ان کو خوبصوررت انداز میں ڈیزائن کرکے الیکٹرانک میڈیا پر مشتہر بھی کریں گے تاکہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں رہنے والے شہریوں کو گلگت بلتستان میں ہونے والی ترقی اور اصلاحات کے بارے میں معلوم ہوسکے۔
دوسری طرف عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ترقی اور تعمیر کیلئے اشتہارات سے ذیادہ عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ محدود وسائل والے خطے میںکروڑوں کے اشتہارات سے مقامی اخبارات اور درمیان میں کمیشن سیٹ کرنے والے حکومتی اراکین کے دن تو بدل سکتے ہیں لیکن اس قسم کے اشتہار بازی سے گلگت بلتستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کیونکہ گلگت بلتستان کے ذیادہ تر علاقے آج بھی تعلیم صحت اور موصلات جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سرکاری نوکری کی حصول کیلئے رشوت اور سفارش کے بغیر عام آدمی کو رسائی ہی حاصل نہیں، سرکاری ٹھیکوں میں بندربانٹ کا اس بات سے اندازہ لاگیا جاسکتا ہے کہ نیب نے گزشتہ ایک مہینے میں کئی سرکاری اداروں کے اہم عہدے داران کو گرفتار کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع کیا جارہا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*