تازہ ترین

طورغون ہارڈ ایریا کے پوسٹ پر غیر متعلقہ اور من پسند افراد کی تعیناتی محکمہ تعلیم کے کرپشن کی دلیل ہے ۔منور بلتستانی

کراچی(ذیڈ اے کھرمنگی)طورغون کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے جامعہ کراچی شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طالب علم منور بلتستانی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ طورغون کھرمنگ ہارڈ ایریا میں مقامی پوسٹوں پر مقامی ٹیسٹ پاس شدہ امیدوار کو نظر انداز کر کے غیر مقامی امیدوار کو نوازا گیا ہے جو یہاں کے عوام کے ساتھ ساتھ سراسر ظلم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک طورغون میں مقامی اساتذہ تعینات نہیں کیا جاتا وہاں تعلیمی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکتا ہے چونکہ غیر مقامی اساتذہ کی حاضری بہتر نہیں ہوتی۔انہوں نے وزیر تعلیم اور ممبر کھرمنگ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس مسٸلے کا حل نکالا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*