تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ نیپال،مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

کھٹمنڈو (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نیپال کی صدر بدیادیوی بھنداری نے پاکستان اور نیپال کے درمیان سیاسی‘ اقتصادی‘ دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر اتفا ق کیاہے جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ نیپال میں جمہوری عمل کا تسلسل اور اقتصادی ترقی اہمیت کی حامل ہے‘ نیپال کے عوام کا قدرتی آفات کا ہمت سے مقابلہ کرنا قابل تعریف ہے۔ منگل کو یہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنداری سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دونوں ممالک کے درمیا ن مختلف شعبوں میں تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ملاقا ت کے دوران دونوں ممالک کے درمیا ن سیاسی‘ اقتصادی ‘ دفاع اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیاگیا ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور نیپال سارک کو اہم علاقائی تنظیم کے طور پر مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیپال کی صدر کو کامیاب جمہوری عمل کے تسلسل پر مبارکباد دی اور کہا کہ نیپال میں جمہوری عمل کا تسلسل اور اقتصادی ترقی اہمیت کی حامل ہے۔ نیپالی عوام کا قدرتی آفات کا ہمت سے مقابلہ کرنا قابل تعریف ہے۔ (ن غ)

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*