تازہ ترین

فیس بُک کا اہم تجربہ ناکام،انتظامیہ نے اعتراف کرلیا۔

سن فرانسسکو (آن لائن ) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ ایکسپلور فیڈ کی شکل میں دو نیوز فیڈز کا تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا ۔ ایکسپلور فیڈ میں برانڈز ، پبلشرز اور دیگر پیجز کا مواد نظر آتا ہے۔ ٹیک رڈار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اب اس تجربے کو ختم کیا جارہا ہے، کیونکہ نتائج منفی ثابت ہوئے ہیں۔ فیس بک نیوز فیڈ کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا آپ نے ہمیں جواب دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ لوگ دو الگ نیوز فیڈ نہیں چاہتے، سروے کے دوران لوگوں نے ہمیں بتایا کہ وہ اس تجربے سے زیادہ مطمئن نہیں اور دو الگ فیڈ سے انہیں اپنے دوستوں اور گھروالوں سے جڑنے میں کوئی مدد نہیں مل رہی۔ کمپنی کی جانب سے نیوزفیڈ جو کہ فیس بک پلیٹ فارم کی روح ہے، میں کافی بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔ اب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنا مشن بنایا ہے کہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو دنیا کے لیے اچھا ثابت کرکے رہیں گے اور ان کے بقول اب نیوز فیڈ میں ہماری توجہ صارفین کے دوستوں اور گھروالوں کی پوسٹس پر ہوگا۔ جبکہ نیوز سٹوریز اور وائرل ویڈیوز کم نظر آئیں گی۔ کمپنی کے مطابق صارفین کو جو نیوز سٹوریز نظر آئیں گی، ان میں بھی ایسے مقامی میڈیا اداروں کو ترجیح دی جائے گی جنہیں صارفین کی جانب سے قابل اعتماد قرار دیا جائے گا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ حالیہ عرصے میں کی جانے والی تبدیلیاں ایکسپلور فیڈ کے تجربے سے زیادہ بہتر ثابت ہوں گی۔ ایکسپلور فیڈ کا تجربہ جن چھ ممالک میں کیا گیا وہاں پبلشرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی، کیونکہ ان کا ویب ٹریفک آسمان سے زمین پر جا گرا تھا۔

  •  
  • 7
  •  
  •  
  •  
  •  
    7
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*