تازہ ترین

افغانستان نے بھی سی پیک میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا،حکومت کا کھلے الفاظ میں جواب۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے داخلہ اور منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کا خیر مقدم کریں گے، سی پیک پورے خطے کوایک دوسرے سے ملانے اور اقتصادی طور پر قریب لانے کا منصوبہ ہے،  دنیا کے اکثریتی ممالک سی پیک میں شمولیت کے خواہاں ہیں جو پاکستان کیلئے ایک نیک شگون ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  احساس ہونے کے بعد بھارت بھی سی پیک کے حوالے سے جلد اپنا موقف تبدیل کر دے گا۔ ہمیں خطہ کی جیو پولیٹکس سے نکل کر جیو اکنامکس میں داخل ہونا ہے، ہمارا مستقبل اقتصادی قوت سے وابستہ ہے ۔ مغربی روٹ سی پیک کا مین روٹ ہے جس سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دورافتادہ علاقے ترقی کے نئے دور میں داخل ہوں گے۔خیبر  پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو اجلاسوں میں شرکت کے بعد سی پیک منصوبے کو جاننے کا موقع ملا ہے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سی پیک منصوبے پر ہمارے ساتھ یکسوئی کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*