تازہ ترین

مسلسل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کا الٹی میٹم دے دیا، تحریک چلانے کا اعلان۔

گلگت(چیف رپورٹر) لوڈ شیڈنگ کے خلاف حکومت کو یکم مارچ تک کا الٹی میٹم دیتے ہیں فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے ورنہ یکم مارچ کے بعد باقاعدہ تحریک کا اغاز کرینگے ۔گلگت بلتستان میں نیب کی وجہ سے کرپشن میں کمی ہونے کی بجائے اضافہ ہوا ہیں یہ بات عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی ایک اہم میٹنگ چیر مین مولانا سلطان رئیس کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران سے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وائس چیرمین فدا حسین محمد فاروق محمد ابراہیم اظہر علی شاہ پروفیسر یاسف الدین و دیگر ممبران نے شرکت کیا۔اجلاس میں ایگزیکیٹو باڈی کے ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محکمہ برقیات کی نااہلی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں اس وقت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔جبکہ ممبران اسمبلی اور بیوروکریسی سمیت اعلی حکام کو سپیشل ٹرانسفارمرز لگا کر چوبیس گھنٹے بجلی مہیا کی جارہی ہیں اور لوڈ شیڈنگ سے براہ راست غریب عوام اور شہری متاثر ہورہے ہیں اور چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے دیوالیہ ہوچکے ہیں۔گزشتہ کئی سالوں سے حکومت کو بارہا اس حوالے سے اقدامات اٹھانے پر زور دیتے رہے مگر ابھی تک حکمران ٹس سے مس نہیں ہے اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اب حکومت کو یکم مارچ تک کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ فوری طور پر تمام سپیشل لائینیں کاٹ دے صرف ہسپتالوں مساجد اور تھانوں کے علاوہ تما م لائینیں ختم کرے اور محکمہ برقیات کا قبلہ درست کرے جبکہ فوری طور پر ہینزل پروجیکٹ سکارکوئی اور چھلمش داس پر کام شروع کرے جبکہ جو پاور ہاوسز بند پڑے ہیں ان کو فور طور پر چالو کرے اور عوام کو اس لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائے اگر ان اقدامات پر عمل درامد نہیں کیا گیا تو یکم مارچ کے بعد حکومت کو مزید وقت نہیں دینگے۔اجلاس میں نیب کی کارکردگی کے حوالے سے شدید نتکہ چینی کی گئی جب سے نیب گلگت بلتستان مین ایا ہے کرپشن میں کمی انے کے بجائے اس میں ائے روز اضافہ ہورہا ہے لہذا نیب کرپشن کے خلاف ایکشن لے یا پھر بوریا بسترہ سمیٹ کر واپس جائے ۔یہ اداروں کا کام ہے کہ وہ کرپشن کو روکے لیکن اج گلگت بلتستان میں جتنی کرپشن ہورہی ہیں اس کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ہیں۔ان دو ا یشوز کو فوری طور پر حل کیا جائے ورنہ اب کسی بھی صورت خاموش نہیں رہینگے اور بھرپور تحریک کا اغاز کیا جائے گا ۔اور ہر حال میں اپنے جائز مطالبات منوا کر دم لینگے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*