تازہ ترین

سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون کی مستقبل پر بم گرادیا دیا۔

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ کے فل بینچ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت کےلئے بھی نا اہل قرار دے دیا۔فاضل عدالت نے اس سلسلے میں دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ کوئی بھی نا اہل شخص کسی سیاسی پارٹی کا عہدیدار بھی نہیں ہو سکتا۔فاضل عدالت نے نواز شریف کے وہ فیصلے بھی کالعدم قرار دے دیئے جو ا نہوں نے دوبارہ پارٹی صدر بن کر کئے تھے۔دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل62و ن ایف کے تحت نا اہل کیا گیا۔جس کے بعد پارلیمنٹ نے  قا نون سازی کر کے ان کو پارٹی کا دوبارہ صدر بنا لیا گیا۔پارلیمنٹ آئین سے متصادم قانو ن سازی نہیں  کر سکتی۔لہذا نواز شریف کو پارٹی صدر بنا نے کے قا نون کو کالعدم قرار دیا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*