تازہ ترین

کپتان کی تیسری شادی کا ولیمہ معمہ بن گیا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ولیمے کی تقریب چند دن تک بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔تحریک انصاف نے گزشتہ روز عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر بھی جاری کی تھیں، جس کے بعد اب عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سنت نبو ی کے مطابق سادگی سے ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے، ولیمے کی تقریب چند دن بعد بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔ جس میں پارٹی کے رہنما اور ان کے قریبی دوست شرکت کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے بتایا کہ عمران خان اب شادی شدہ مرد بن گئے ہیں اور ان کی نیک خواہشات عمران خان کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نکاح کے بعد لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین تحریک انصاف تیسری شادی کے بعد اہلیہ بشریٰ مانیکا کو رات کو ہی لاہور سے بنی گالہ لے آئے تھے اور اس وقت بشریٰ مانیکا عمران خان کے ہمراہ بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین تحریک انصاف نے آج کی تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کر دیں جب کہ عمران خان کل سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*