تازہ ترین

ممتاز قانون دان احسان علی ایڈوکیٹ کی گرفتاری کے خلاف عوامی ورکر پارٹی کا اسلام آباد میں احتجاج۔

اسلام آباد (پ،ر) ممتاز قانون دان صدر سپریم اپلیٹ بار اور گلگت بلتستان عوامی ورکز پارٹی کے رہنما احسان ایڈوکیٹ کی گرفتاری کے خلاف پر نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا احسان ایڈوکیٹ کو گلگت بلتستان کی پولیس نے بے جا گرفتار کیا ہے،عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں موصوف کااہم کردار ادا کیا تھا، اور ایکشن کمیٹی کے تحریک کے اہم رکن تھے۔ مقررین نے نے کہا کہ احسان ایڈوکیٹ کو ایک سازش کے تحت گلگت بلتستان حکومت نے گرفتار کیا ہے،لہذا جلد اُنکو رہا کیا جائے احتجاج کا یہ سلسلے میں مزید شدت آئے گی۔مقررین نے حکومت کو تنبیہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ظلم کرنا بند کریں اور گلگت بلتستان میں بلوچستان اور وزیرستان جیسے حالات نہ پیدا ہونے سے بچائیں۔ اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کی گرفتاری بند کی جائے کیونکہ گلگت بلتستان میں پر امن لوگ بستے ہی ہے گلگت بلتستان کی حکومت ایک سازش کے تحت گلگت کے حالات خراب کر رہی ہیں اگر گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ روکی گی تو حالات اور بھی خراب ہوسکتے ہیں گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے حقوق دیے جائیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*