تازہ ترین

لودھراں ضمنی الیکشن میں ہار کی اصل وجہ کیا تھی،کپتان نے کھل کر بتا دیا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’تکرار‘ کے میزبان عمران خان کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے لودھراں ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار کی ناکامیوں کی اصل وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ  جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ مجبوری میں دیا کیونکہ  ہمارے پاس علی ترین کے سوا کوئی امیدوار نہیں تھا، ہمارا امیدوار نیا تھا جو ووٹرز کو مطمئن نہیں کرسکا جب کہ ہمارے کچھ لوگ حریف جماعت میں بھی شامل ہوگئے۔ عمران خان نے کہا کہ لودھراں الیکشن میں (ن) لیگ نے بے تحاشا پیسہ خرچ کیا جب کہ 6 ہفتےکی انتخابی مہم میں پہلی دفعہ 92 ہزارووٹ ملے جو پارٹی کے لیے مثبت پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے،آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*