تازہ ترین

استور میں مضر صحت اشیاء خوردنوش کے خلاف کریک ڈاون، درجنوں دکانیں سیل سامان تلف۔

استور(عابدپروانہ) استور اسسٹنٹ کمشنر ذیدآحمد کی ہدایت پر سٹی مجسٹریٹ شریف اللہ نائب مجسٹریٹ کفایت نے لیوز فورس کے ہمراہ استور کی مارکیٹوں پر مضر صحت اور غیر میعاری آئل ؛ گھی اور اشیاء کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے پانچ دوکانوں کو سیل کیا جبکہ درجنوں دوکانوں کے اُپر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کا غیر معاری آئل اور مضر صحت اشیاء کو عوام اور میڈیا کے سامنے تلف کردیاگیا ۔ تفصلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ قبل اسسٹنٹ کمشنر استور ذید آحمد کی طرف سے کاروباری حضرات کوجاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مارکیٹ میں موجود مختلف برانڈ  کا غیر معاری اور مضر صحت آئل کو مارکیٹ سے ایک ہفتے کے اندرتلف  کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے خلاف آج کاروئی کرتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ کے ہمراہ لیوز فورس نے پانچ دوکانوں کو سیل کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کا غیر میعاری اشیاءاور آئل کو اپنے قبضے میں لیتے ہوِے عوام کے سامنے تلف کردیا گیا اس موقے پر اسسٹنٹ کمشنر استور ذید آحمد اور سٹی مجسٹریٹ شریف اللہ نے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  استور میں انسانی صحت کے ساتھ کھلنے والے کاروباری حضرات کو کسی قیمت نہی چھوڈا جائے گا انہوں نے دوران چیکنگ دوکانداروں کو ہدایت کی کہ دوبارہ کسی دوکان میں غیر میعاری آئل اور ناقص اشیاء پائی گئی تو دوکان کوسیل کرتے ہوئے مالک کو جیل بیھج دیا جائے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*