تازہ ترین

واپڈا دیامر کا عوام کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ لڑانے کی سازش،کمشنر برہم۔

چلاس:(شفیع اللہ قریشی)واپڈا عوام کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ لڑانے کے کوششیں نہ کریں،حکام اپنے کام کو سنجیدگی سے دیکھیں اور عوامی مسائل کو سنیں۔کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ کا میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو, انھوں نے کہا ہے کہ متاثرین کی ری سٹیلمنٹ کیلئےدیامر بھاشہ ڈیم کے تمام متاثرہ قبائلز کی ایک ہی ڈیمانڈ تھی ہمیں سٹیل کیا جائے,کیسے کیا جائے اس پر کسی نے بات نہیں کی,کیا پہلے سے مختص جگہوں پر کیا جائیں, جبکہ ان جگہوں کی مسائل سب کو پتہ ہے اس کو سنجیدگی سے کسی نے دیکھا تک نہیں۔ ہمیں حل کی طرف جانے کی ضرورت ہے,انھوں نے کہا کہ علاقائی تعصب کو دفن کرکے ایک نئی سوچ کو لیکر آگے جانے کی ضرورت ہے,ایک جی ایم کو عوامی ایشوز  ڈیل کرنا  مشکل ہے۔ گزشتہ میٹینگ سے واپڈا کا ری سٹیلمنٹ ارگنازیشن کا ادارے پر زور دیا گیا ہے انشاءاللہ عنقریب آئے گا, اس کا الگ جی ایم مقررہوگا جو لوگوں کے مسائل سنےگا۔کمشنر دیامر استور ڈویژن نے  گفتگو کے دوران انھوں نےکہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے کام کو پورے  احسن طریقے سے نباتی رہی ہے اگر سٹلمینٹ اور معاوضوں کے حوالے سے ایشوز ہے تو واپڈا کو سننا چاہئیے اور حل کرناچاہئیے کیونکہ یہ واپڈا کے زمہ داری ہے اس میں ضلعی انتظامیہ کا کوئی کام نہیں ۔واپڈا کو بھی چاہئے کے ایک کیمٹی تشکیل دیکر عوامی مسائل کو حوالے سے  غور وفکر کریں  ورنہ عوام کے انتظامیہ سے اعتماد ختم ہوجائیگا ان کا مزید کہنا ہےکہ ہم یہاں پر عوام کے ساتھ بیٹ مینٹن کھیلنانہیں چاہتے ہیں بلکہ عوامی کو کام کر کہ دیکھانا چاہتے ہیں اور اپنے حصے کا کام بھرپور انداز میں کر رے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مطالبات متاثرین کے جائز ہے تو اس کو مانا جائے۔ اگر لوگ کہتے ہیں ہمیں ریٹز آویزاں کر کے ہی کام کیا جائے تو ان کا حق ہے, اس کو بھی سننا چاہئے جو حق عوام کا ہوتا ہے وہ عوام کو ملے,اور جس کے بارے میں ضلعی انتظامیہ پوری طرح کوشیشوں میں ہے انشاءاللہ عوام کے بہتر ترجمانی ہوگی۔ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دنوں متاثرین ٹیم سٹلمنٹ کے حوالے سے اسلام آباد میں اعلی سطح کے اجلاس کے حوالے سے متمعین ہوں,تمام ایشوز کو وہاں پر اٹھایا گیا ہے اور ہر ایک کو موقع بھی دیا گیا ہے واپڈا کے حکام جلد حل نکال لینگئے, اور یہ بھی امید ہے جلد کیمٹی تشکیل دیا جائیگا ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*