تازہ ترین

دیامر پولیس کا کامیاب آپریشن، دو اشتہاری سمیت تین خطرناک ملزمان گرفتار۔

چلاس(شفیع اللہ قریشی)دیامر پولیس کا کومبنگ آپریشن دو اشتہاری سمیت تین ملزمان کو دھر لیا گیا,اسلحہ برآمد ۔پولیس زرائع کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان صابر احمد کے خصوصی ڈائریکشن کے مطابق ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائریڈ رائے محمد اجمل کے خصوصی احکامات پر دیامر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے, دیامر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چکنگ کا سلسلہ جاری ہے, شر پسند عناصر پر کڑی نظر بھی رکھی جارہی ہے .اسی سلسلے میں دیامر پولیس نے اشتہاری ملزمان اور شر پسندوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مختلف علاقوں میں سرچ آپریش کر کے دو مطلوب اشتہای سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تھانوں میں منتقل کر دیا ہے, پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گوہر آباد شفیق محمد اور اسکی پولیس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر تھانہ گوہر آبا د کو مطلوب اشتہاری ملزم اصیل ولی  ولد ولایت خان ساکنہ داریل حال جگلوٹ جو مقدمہ علت نمبر 5/15بجرم 379/34 ت پ کے تحت تھا نہ گوہر آباد کو مطلوب تھا جن  کو چھاپہ مارکر کر گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے,جبکہ تھانہ داریل کو قتل کی واردا ت میں مطلوب اشتہاری ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا,اشتہاری ملزمان اور شر پسندوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ داریل ایس آئی پی محمد , ایس آئی پی عظمت شاہ اور اس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم اشتہاری انعام الحسن ولد نازک ولی ساکن شاہی محل داریل کو دھر لیا اور ملزم مزکور مقدمہ علت نمبر 12/18بجرم 302 ت پ کے تحت تھا نہ داریل کو مطلوب تھا جن کو شب گزشتہ چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا ہے. پولیس زرائع کے مطابق ملزم مزکو ر سے آلہ قتل 1 عدد 30 بور پسٹل بھی بر آمد کر کے 13Ao کے تحت بھی کاروائی کر دی گئی ہے.اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے .جبکہ اس دوران کے دوران ایس ایچ او تھا نہ کے کے ایچ ایس آئی پی بہرام خان کی قیادت میں پولیس کی ٹیم UPHC محبوب اللہ, ایف سی فیضاءالدین , ایف سی فضل محمد  نےناکہ پر تلاشی کے دوران 1 عدد 30 بور پسٹل بمع 6 بال زندہ راؤنڈ بر آمد کر کے ملزم فیاض احمد ولد حضرت امین ساکن سازین کوہستان کے خلاف تھانہ کے کے ایچ میں کیس Fir نمبر17/18 بجرم 13 Ao کے تحت مقدمہ درج کر لیا مزید تفتیش جاری ہے اور دیا مر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چکنگ اور تلاشی کے بعد داخلے ک اجازت دی جارہی ہے , اور کسی بھی شخص کو قانون اپنا ہاتھ میں لینے ک اجازت نہیں دی جائے گی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*