تازہ ترین

سول سوسائٹی گلگت کی جانب سے عاصمہ جہانگیر دعائیہ تقریب کا انعقاد۔

گلگت(چیف رپورٹر)مرحومہ عاصمہ جہانگیر کیلئے گلگت میں دعائیہ تقریب کا انعقاد سول سوسائٹی سمیت سیاسی رہنماوں اور صحافیوں کی شرکت۔مرحومہ کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان کے دفتر میں مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب رکھی گئی تقریب میں سابق وزیر اعلی کے مشیر غلام علی شاہ سمیت نوجوانوں کی ایک ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں نے بھی اس تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں مرحومہ کے خدمات کے حوالے سے نوجوانوں نے اپنے خیالات بھی قلمبند کئے ۔جبکہ غلام علی شاہ و دیگر نے کہا کہ مرحومہ نے گلگت بلتستان کے لئے ہمیشہ اواز اٹھائی اور انسانی حقوق کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔جبکہ اس کے مشن کو اگے بڑھانے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔تقریب کے اخر میں مرحومہ کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*