تازہ ترین

عاصمہ جہانگیر کی موت سے مظلوم اور پسماندہ طبقوں کیلئے ناقابل طلافی نقصان ہوا ہے ۔

دیامر( پ ر)پیپلزپارٹی دیامر کے رہنماء و سابقہ جنرل سیکریٹری پی ایس ایف گلگت بلتستان شاہد اللہ ایڈووکیٹ نے پاکستان کی سینئر قانون دان و انسانی حقوق کی علم بردار عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی موت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کہ موت سے مظلوم اور پسماندہ طبقوں کیلئے ناقابل طلافی نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر سچ اور حق کی علامت تھی،ان کی موت سے نہ صرف ان کے اہلہ خانہ بلکہ وہ لوگ بھی یتیم ہوئے ہیں جن کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے کوئی نہیں ہوتا ہے ۔مرحومہ ایک نڈر اور بے باک خاتون کے ساتھ ساتھ ایک قابل وکیل تھی جو پاکستان کی مظلوم خواتین سمیت پوری دنیا کی خواتین کیلئے ایک علامت تھی ۔انہوں نے کہا کہ ان کے موت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتاہے ۔وہہمیشہ ملک میں ہونے والے زیادتیوں کے خلاف آواز حق بلند کرتی رہی ،ان کی عظیم قربانیوں کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا اور اللہ پاک سے مرحومہ کی آخرت میں اعلیٰ درجات کیلئے دوعا گو ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*