تازہ ترین

چلاس میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاوں بجلی صرف غریبوں پر گرائے گئے۔

چلاس(مامون اللہ) دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے چلاس میں تجاوزات کے خلاف اپریشن میں بااثر افراد کے ہوٹلوں ،دکانوں اور کھوکھوں کو مسمار کرنے کے بجائے غریب لوگوں اور تاجروں کے دکانوں پر بلڈوزر چلایا ہے ،جو کہ ظلم کی انتہاء ہے ۔ان خیالات کا اظہاراپریشن سے متاثرہ افرادشاہ فرمان،انعام اللہ و دیگرنے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ این ایچ اے تجاوزات کو ہٹانے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا تھا ،جبکہ ضلعی انتظامیہ نے اپنا پاور شو کرنے کیلئے غریب لوگوں کے دکانوں پر بلڈوزر چلا دیا ہے ،جبکہ بااثر افراد کی مارکیٹوں اور دکانوں ہاتھ تک نہیں اُٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ امتیازی سلوک ختم کرے اور تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے ،یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بااثر افراد ا کوپریشن سے بچایا جائے اور غریب لوگوں کے املاک پر بلڈوزر چلایا جائے،اس ظلم کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری نوٹس لیکرہمارے اوپر ہونے والے ظلم اور زیادتی کا نوٹس لیں ،ورنہ ہم عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*