تازہ ترین

اساتذہ کے درمیان ناچاقی اسکول تباہی کے دہانے پر۔

شگر(پ ر)چیئرمین تعلیمی کمیٹی لمسہ پرائمری سکول شگر حاجی فداعلی نے کہا ہے کہ دو لیڈی ٹیچر کی آپس کی ناچاقی کی وجہ سے لمسہ پرائمری سکول تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔پانچویں جماعت کی سالانہ نتائج مایوس کن رہا۔ کل 9بچوں میں سے صرف ایک بچہ کامیاب جبکہ8طالب علم فیل ہوکر سکول کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔انہوں نے کہ سال کی شروع میں دونوں اساتذہ کی آُس کی ناچاقی کے حوالے سے متعلقہ اے ڈی آئی کو اطلاع دیا تھا جس پر متعلقہ اے ڈی آئی نے معاملہ حل کرنے کے بجائے الٹا کمیٹی کے اراکین کو جاڑ پلائی تھی اور سکول کی معاملات میں ٹانگ نہ اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ تاہم اب رزلٹ نے سکول اور اساتذہ کی کارکردگی کاپول کھول دیا ہے انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سکردو سے سکول کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*