تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد، جاوید حسین کی خورشید شاہ سے ملاقات۔

اسلام آباد (زاہد حلیم) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے گلگت بلتستان کے ایم ایل اے جاوید حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے گلگت بلتستان میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفت و شنید کی۔

اس موقع پر جاوید حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اکثر اراکین وزیر اعلی سے خوش نہیں اور ناراض اراکین وزیر اعلی کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں، جاوید حسین نے چین میں گلگت بلتستان کے کاروباری افراد کی فیملیز سے ناروا سلوک کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ گلگت بلتستان کے کاروباری افراد نے سنکیانگ میں شادیاں کر رکھی ہیں جبکہ سنکیانگ انتظامیہ نے شادی کرنے والی چینی خواتین اور ان کے بچوں کو نظر بند کر رکھا ہے، جاوید حسین نے اپوزیشن لیڈر سے درخواست کی کہ اس معاملہ کو دفتر خارجہ حکام کے ذریعہ چینی حکومت کے سامنے اٹھائیں.

اپوزیشن لیڈر نے یقین دہانی کی کہ وہ یہ معاملہ پارٹی چئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نوٹس میں لائیں گے اور دفتر خارجہ حکام کے سامنے بھی رکھیں گے۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے ایم ایل ایز سے جلد ملاقات بھی کریں گے،

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*