تازہ ترین

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثےناقابل یقین اضافہ، واجد ضیا کا اہم انکشاف۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے سلسلے میں قائم کیے گئے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا جس میں انہوں نے پانامہ جے آئی ٹی کی اصل رپورٹ کا والیم 1 اور 9 عدالت پیش کردیا اور احتساب عدالت کو بتایا کہ 1992ئ کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے مطابق اسحاق ڈارکے اثاثے 9.1 ملین روپے تھے، 09-2008 ئ میں مالیت 831.6 ملین روپے تک پہنچ گئی، اسحاق ڈار کے اثاثوں میں اس عرصے کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی جس کے دوران پانامہ کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے پانامہ جے آئی ٹی کی اصل رپورٹ کا والیم 1 اور 9 عدالت میں پیش کردیا۔احتساب عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے واجد ضیا نے بتایا کہ 20 اپریل 2017 کو سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا، جس کے لئے ایف آئی اے نے میرا نام بھیجا۔انہوں نے بتایا کہ 5 مئی کو سپریم کورٹ نے میری سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی، جس میں سٹیٹ بینک سے عامر عزیز، آئی ایس آئی سے نعمان سعید، ایم آئی سے کامران خورشید، ایس ای سی پی سے بلال رسول اور نیب سے عرفان نعیم منگی بھی شامل تھے۔واجد ضیا نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے 10 جولائی 2017 ءکو حتمی رپورٹ پیش کی۔ اس دوران اسحاق ڈار سمیت مختلف شخصیات کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔اس موقع پر احتساب عدالت کے جج نے واجد ضیا سے کہا کہ آپ کواپنے کیس میں اسحاق ڈار کیس تک محدود رہنا ہے۔واجد ضیا نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی، بینکوں، ایف بی آر اور الیکشن کمشن سے ریکارڈ لیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں 28 میں سے 26 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*