تازہ ترین

صوبائی حکومت عوام کو مکمل ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہیں پی پی پی اور پی ایم ایل ان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

گلگت(چیف رپورٹر)صوبائی حکومت عوام کو مکمل ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہیں پی پی پی اور پی ایم ایل ان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں یہ بات رہنماء تحریک انصاف حلقہ نمبر دو عاصم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں اگر پی پی پی نے اپنے دور میں کرپشن کیا ہے اور نوکریاں فروخت کیا ہے تو مسلم لیگ کے دور میں ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کررہی ہیں پی پی پی اور مسلم لیگ اندر سے ایک ہے اور باہر سے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں اور ان کا منشور ٹھیکے لینا ہے۔یہ دونوں جماعتیں اپنے ئے بینک بیلنس بنانے کے لئے کام کررہی ہیں حفیظ حکومت جی بی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں تحریک انصاف کی حکومت اتے ہی دونوں جماعتوں کے کرپٹ زدہ نمائندوں کو عوام کے عدالت میں کٹہرے میں کھڑا کرینگے امجد حسین عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں جبکہ جمیل احمد اپنے ٹھیکے بچا رہے ہیں یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہیں اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اور ان کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرینگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*