تازہ ترین

ایگزیکٹیو انجینئیر اقبال حسین کا بوائز ہائی سکول چھلت کی سکول عمارت پر جاری کام کا جائیزہ۔

نگر ( بیورو رپورٹ) ایگزیکٹیو انجینئیر اقبال حسین کا بوائز ہائی سکول چھلت کی سکول عمارت پر جاری کام کا جائیزہ ،کام کے معیار اور کام کو تیز تر کرنے کی ہدایت۔ زرایع کے مطابق ایگزیکٹیو انجینئیر نگر اقبال حسین نے گزشتہ دن گورنمنٹ ہائی سکول کی تعمیر کے کام کا جائزہ لینے کے لئے چھلت ہائی سکول پہنچ گئے جہاں انہوں نے سکول کی عمارت کے زیر تعمیر مختلف حصوں کا جائیزہ لیا۔ سب انجینئیر عادل حسین کو زیر تعمیر عمارت کے نقائص نوٹ کرکے محفوظ رکھنے اور بعد میں ٹھیکیدار کو دفتر طلب کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ انہوں نے زیر تعمیر ہال کی چھت پر بچھی ہوئی سریہ کیا معیار اور سائز کے ساتھ اس کی فٹنگ کا بھی مشاہدہ کیا اور کام سے متعلق بہتری کے لئے ٹھیکیدار کو ہدایت نامہ تیار کرنے کا بھی حکم دیا۔ زرایع کے مطابق ہال کے چھت پر بچھے سریے کو معیاری قرار دیا اور محکمہء تعلیم کے ایگزیکٹیو انجینئیر شفاعلی کو مدعو کیا جائے گا اور اس کے مقرر کردہ تمام معیارات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین اور عوام نے بتایا کہ ایکسئین کا سکول کے منصوبے پر دلچسپی لینا قابل تحسین ہے اور اس کی تعمیر کے حوالے سے عوام نے ایکسئین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس کی تکمیل کرا دی جائے ۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ سکول کا یہ کام 2014میں مکمل ہونا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر آج تک یہ کام مکمل نہین ہو سکا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*