تازہ ترین

شگر میں ترقیاتی سکیموں کی ٹینڈر ملتوی کرنے اور کرپشن کی کے حوالے سے شگر کی عوام میں سخت تشویش کی لہر۔

شگر( عابدشگری) اسلامی تحریک شگر کے صدر شیخ شیر محمد نجفی نے کہا ہے کہ شگر میں ترقیاتی سکیموں کی ٹینڈر ملتوی کرنے اور کرپشن کی کے حوالے سے شگر کی عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔لہذا شگر کی ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے شفاف طریقے سے اورمیرٹ پر اوپن ٹینڈر کے ذریعے دیا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع شگر میں ترقیاتی سکیموں کی ٹینڈر میں کرپشن اور اخباری بیانات سے ہر شہری سخت تشویش میں مبتلاء ہے۔ہم شگر کی تمام ترقیاتی سکیموں میں میرٹ اور شفافیت چاہتے ہیں اور عوام ترقیاتی سکیموں میں کرپشن اور غیر معیار ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔گذشتہ ادوار میں کرپشن اور غیر معیاری کاموں کی وجہ سے تمام ترقیاتی سکیموں کا بیڑا غرق ہوگیا ہے۔جبکہ حالیہ سکیموں کی پری کوالیفکیشن میں کرپشن کی خبروں اور اطلاعات سے تشویش مزید بڑھ گئی ۔کرپشن اور کمیشن کے ذریعے ملنے والی ٹھیکوں میں شفافیت ہرگز نہیں ہوسکتا۔ لہذا مستقبل میں شگر کی عوام ایسے غیر معیاری اور کرپشن کو برداشت کرنے کی متحمل نہیں۔ ہماراچیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکریٹری ورکس سے مطالبہ ہے کہ وہ شگر میں جاری اور آنے والی ترقیاتی سکیموں کی معیار ی کام کیلئے تمام ٹینڈر اوپن کرایا جائے۔اور میرٹ پر شفاف طریقے سے ٹھیکے اچھے شہرت کے حامل ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دیا جائے۔ورنہ شگر کی عوام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*