تازہ ترین

ایکسین شگر کا کرپشن بے نقاب، ٹھیکہ داروں کیساتھ ملکر ٹھیکے تقسیم کرنے کا انکشاف۔

شگر( نامہ نگار) توت کھور یوتھ کے صدر شکیل راٹھور نے کہا ہے کہ ایکسین شگر ٹھیکہ داروں کیساتھ ملکر ٹھیکے تقسیم کررہے ہیں۔اس لئے ٹھیکہ دار ان کی حق میں بیان دے رہے ہیں۔ٹھیکوں کی تقسیم میں کرپشن روکنے پر کرپٹ ایکسین اور ٹھیکہ داروں کو آگ لگی ہوئی ہے۔ٹھیکوں کی تقسیم میں بے ضابطگی اور کرپشن کی خبر پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ورکس کی جانب سے اانکوائری روپورٹ تک ٹینڈر کو روکا ہوا ہے۔جس کیلئے ہم چیف سیکریٹری اور سکریٹری ورکس کے مشکور ہے۔کشمل تا پایو روڈ اور شارٹ بینڈ شگر ویلی ٹھیکے ؤان ٹھیکیدروں کو دے رہے ہیں جوکہ ان ٹھیکوں کیلئے اہل ہی نہیں ۔ اپنے من پسند ٹھیکے داروں کو نوازنے کیلئے ٹھیکوں کی اصل رقم کو کم کرکے ان کی کٹیگری کے مطابق بناکر نوازنے کی کوشش کی ہے۔ایکسین شگر اپنے سرکاری کاموں تک محدود رہے اور غیر ضروری بیانات سے گریز کریں۔اور فریق بننے کی کوشش نہ کریں ورنہ نقص امن کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔ جس کا ذمہ دار ایکسین خود ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان،چیف سیکریٹری سیکریٹری ورکس سے ایکسین کی شگر کی حالیہ اخبارمیں دئے گئے بیان پر نوٹس لینے اور ٹھیکوں کی بندربانٹ کیلئے کٹیگری کوتبدیل کرنے پر ایکشن لینے اور ان کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*