تازہ ترین

مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرامد پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی خدمات ہماری شعار ہے

شگر(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری کا دورہ برالدو پر پہنچنے پر جگہ جگہ ان کا زبردست استقبال کیا گیا ۔ مختلف جگوں پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرامد پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی خدمات ہماری شعار ہے ۔ ہم نے اب تک جتنے وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت ان علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے اور ان کی محرومیوں کو ختم کرنے پر یقین رکھتے ہیں اس لئے اس سال وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ان علاقوں کی بہتری اور ترقی کیلئے خصوصی فنڈ رکھے ہیں جن میں کشمل تا پایو روڈ ،شارٹ بینڈ روڈ ،سینو پل الرضا سکول کیلئے کروڑوں کی رقم مختص کیا ہوا ہے۔جبکہ تستے پاور ہاؤس کے پی سی فور کو بھی منظور کردیا گیا ہے۔جس کے تحت 10 ملازمین کو فوری طور ریگولر کیا جائے گا اجبکہ باقیوں کو بتدریج مستقل کیا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) بلتستان علماء ونگ کے سابق صدرشیخ ولی شجاعی اور نمبردار ذوالفقار علی نے کہا کہ شگر کے سابق نمائندوں نے برالدو کے عوام کیساتھ صرف زبانی وعدوں اور دھوکوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ہر الیکشن پر عوام کیساتھ وعدے وعید کرتے ہوئے لوگوں کو بیوقوف بنایا۔تاہم اقتدار میں نہ ہونے کے باؤجود طاہر شگری نے عوام کی مسائل حل کئے۔تستے پاور ہاؤس کے ملازمینگذشتہ دس سالوں سے بغیر کسی معاوضے کے مفت ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ جسے کسی نمائندے کو پی سی فور منظور کرانے کی فرصت نہیں ہوئی ۔ ہم ان کے مشکور ہے کہ انہوں نے اولین فرصت میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اس پاور ہاؤس کی پی سی فور منظور کرایا۔ ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے بھی انتہائی مشکور ہے کہ انہوں نے شگر کیلئے میگا پروجیکٹ رکھے۔اور برالدو عوام کی دیرینہ مطالبے کو حل کردیا۔اس موقع پر تستے کے نمبردار ذوالفقار علی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا علان کیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*