تازہ ترین

ضلع استور کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچو ں کو پولیو قطرے پلوا کر تین روزہ مہم کا آغاز کیا ۔

استور ( ظفر عباس افریدی )ضلع استور میں تین روزہ پولیو مہم آغاز ڈی ایچ کیو ہسپتال استور میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی محمد سلیم ،ڈپٹی کمشنر استور محمد ولی ،ایس ایس پی سید الیاس ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر زید ،ایم ایس ڈی ایچ کیو نواب و دیگر نے بچو ں کو پولیو قطرے پلوا کر تین روزہ مہم کا آغاز کیا ۔ پو لیو مہم کے دوران ڈی ایچ او ممتاز نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ضلع بھر میں کل 105 موبائل ٹیمیں ،8زونل سپروائزر ز ، 27ایریا انچارج 40 ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے جو پہلے دن 7یونین میں اپنے اپنے ایر یا میں پہنچ گئے ہیں ۔ برزل ٹاپ بند ہونے کی وجہ منی مرگ یونین کو پولیو ٹیم نہیں بیجھا گیا ہے جو ہی روڈ کھلے گا وہاں پر پولیو ٹیم بیج دیا جائے گا ۔ پو لیو مہم کے دوران اگر کوئی بچہ قطرہ سے مس ہونے کی صورت میں فوری طور پر اطلا ع دیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*