تازہ ترین

مسلم لیگ نون کی حکومت نے حقوق گلگت بلتستان سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیر گلگت بلتستان کے مشیر حاجی عابد بیگ اور وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق ملنے کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹر سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کی حصول کے حوالے سے ہم بالکل مایوس ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حاجی عابد بیگ کا کہنا تھا کہ مسلہ کشمیر کی وجہ سے گلگت بلتستان پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ ببنا ایک خواب ہے حقیقت نہیں جبکہ وزیر تعمیرات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر ہمیں پہلے ہی اس بات کا علم ہوتا تو ہم آئینی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ نہ کرتے، آئینی کمیٹی نے ڈھائی سال ضائع کر دیئے اس کی کارکرد گی بالکل صفر رہی، کہا جا رہا ہے کہ ہمیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مبصر کے طور پر نمائندگی ملے گی ہمیں ایسی نمائندگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے مبصر کی باتیں ہمارے ساتھ مذاق ہیں ہم مذاق کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ ہمارے ساتھ تماشہ نہ لگایا جائے، کے پی این کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں حقوق ٹکڑوں میں نہیں چاہئیں اگر حقوق دینے ہیں تو ایک ساتھ دیئے جائیں۔ پارلیمنٹ میں تماشہ دیکھنے کیلئے جانے کا ہمیں کوئی شوق نہیں ہے ہمارا متفقہ مطالبہ پانچواں آئینی صوبہ ہے، میرا موقف آئینی حقوق کے معاملے پر بہت ہی سخت ہے میں آئینی معاملے پر ہرگز خاموش نہیں رہوں گا، پانچواں آئینی صوبہ ہمارا بنیادی حق ہے اس حق سے ہرگز ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ہمیں درجہ اول کے شہری تسلیم کئے جائیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*